مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے صنعتی شہر فیصل آباد میں بارش کے باعث 2 مکانوں کی چھتیں گرنے کے 2 واقعات میں 10 افراد ہلاک جبکہ 6 زخمی ہو گئے۔ مرنے والوں میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد اور دوسرے واقعے میں 3 بہن بھائی شامل ہیں۔
فیصل آباد شہر اور گرد و نواح میں گزشتہ رات طوفانی بارش ہوئی جس کے دوران تاندلیانوالہ میں واقع گھر کے 3 کمروں کی چھتیں گر گئیں۔
چھتوں کے ملبے تلے دب کر ماں، اس کا 13 سالہ بیٹا مہدی حسن، 12 سالہ بیٹا یاسر، 10 سالہ خرم شہزاد، 2 بیٹیاں فرزانہ اور جنت بی بی اور 18 سالہ بھتیجی بشیر اں بی بی جاں بحق ہو گئی جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہو گئے۔
دوسرا واقعہ عباس پور روڈ پر واقع نواحی علاقے کنگاں میں پیش آیا جہاں گھر کی چھت گرنے سے پورا مکان گر گیا۔
اس واقعے میں 3 بہن بھائی 17 سالہ سائرہ، 9 سالہ نسیم بی بی اور 13 سالہ رضوان جاں بحق ہو گئے جبکہ والدہ اور 2 بیٹیوں سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے۔
آپ کا تبصرہ